سعودی عرب میں عیدالفطر 13 مئی کو ہونے کا امکان

ریاض (جے ایم ڈی) سعودی عرب میں عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے، عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا۔ جدہ فلکیاتی انجمن کے مطابق اس بار رمضان کے 30 روزے متوقع ہیں۔ عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب میں عید الفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید 14 مئی بروز جمعہ ہو گی، جس کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں