سرکاری زمین کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے کا جرم ڈاکٹر رانی کو جیل بھیج دیا گیا

گجرات(نمائندہ خصوصی)سرکاری زمین کو کوڑیوں کے عوض پرائیویٹ افراد کو منتقل کرنے کے جرم میں درج مقدمہ نمبر 17/20 تھانہ اینٹی کرپشن گجرات میں سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات ڈاکٹر رانی حفصہ کنول 1 روزہ جوڈیش ریمانڈ پر جیل روانہ۔۔ملزمہ کیطرف سے وکلاء ٹیم میں چوہدری اورنگزیب مرل ایڈووکیٹ، چوہدری شمشاد اللہ ملہی ایڈووکیٹ،چوہدری عامر فاروق اکرم ایڈووکیٹ کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔جبکہ اینٹی کرپشن کی طرف سے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات سید سجاد زیدی,ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ سجاد گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن گوجرانوالہ مس سعدیہ کے علاوہ ادرہ اینٹی کرپشن کے قانونی ماہرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔فیصلہ کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلیے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں