سردار صالح بھوتانی سے صوبائی وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا

کراچی(جے ایم ڈی)وزيراعلی بلوچستان جام كمال نے صوبائی وزير بلديات سردار محمدصالح بھوتانی سے وزارت كا قلمدان واپس لے ليا ہے۔ گزشتہ روز وزيراعلی بلوچستان نے بلوچستان عوامی پارٹی ( بی پی اے) كے ركن اسمبلی اور سينیئر سياستدان سردار محمد صالح بھوتانی سے بلدیات کی وزارت كا قلمدان واپس لے ليا ہے۔جب کہ سابق صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات کا قلم دان لینے سے پہلے مشاورت کی اورنہ ہی اعتماد میں لیا گیا، قلم دان واپس لینے کے بعد کی صورتحال سے سنیئر ساتھیوں سے رابطے میں ہوں ذرائع کا کہنا ہے جام کمال نے حکومت کو غیر مستحکم کرنے والے وزراء کو سبق سیکھانے کا عندیہ دے دیا ہے، محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کا قلم دان وزیراعلیٰ کے پاس رہے گا۔ جب کہ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام اتحادی متحد ہیں اور حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف کام کرنے والوں کی سازشیں ناکام ہوں گی ۔سردار محمد صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لیے جانے کے بعد بی اے پی کے بعض ارکان نے وزیر اعلی سے ناراض پاکستان تحریک انصاف کے سردار یار محمد رند اور اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں۔ جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا ناراض گروپ بھی متحرک ہوگیا ہے اور بعض حکومتی وزراء اور بی اے پی کے ناراض ارکان سردار صالح بھوتانی کی حمایت کرنے لگے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں