سرائے عالمگیر میں قصابوں کی من مانیاں غیر معیاری گوشت کی فروخت انتظامیہ خاموش

سرائے عالمگیر (بیوروچیف) سرائے عالمگیر شہر اور گردو نواح میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر، غیر معیاری گوشت مہنگے داموں فروخت جاری، انتظامیہ غفلت کا شکار۔۔ تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر شہر اور نواحی علاقوں میں قصابوں نے کسی قسم کی پوچھ گچھ نہ ہونے کا باعث غیر معیاری گوشت مہنگے داموں فروخت کر کے سادہ لوح عوام سے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ جانوروں کو مذبحہ خانوں کی بجائے دکانوں کے باہر ذبح کر کے گندے نالوں کے اوپر لٹکا دیا جاتا ہے، اکثر اوقات کئی کئی دن کا فریزشدہ، پانی ملا غیر معیاری گوشت دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت کیا جارہا ہے،مضافاتی علاقوں میں بڑا گوشت 500 روپے جبکہ بکرے کا گوشت1100روپے کلو فروخت کیاجارہا ہے۔ یہ انتظامیہ کی ملی بھگت ہے یا قصابوں کی دیدہ دلیری، دونوں صورتوں میں قانون کا مذاق اڑایا جارہاہے۔ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر انیشہ ہشام، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور متعلقہ انتظامیہ کو قصابوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دکانوں پر گوشت کے نرخنامے آویزاں کروانے اور مقرر شدہ قیمتوں پر گوشت فروخت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں