سرائے عالمگیر میں دکانداروں کی گراں فروشی، ناپ تول میں ہیرا پھیری

سرائے عالمگیر (بیوروچیف) سرائے عالمگیر اور گردو نواح میں دکانداروں کی جانب سے گراں فروشی، ناپ تول میں ہیرا پھیری اور گاہک سے مرضی کی قیمت وصول کر کے خراب وناقص اشیاء تھما دینا معمول بن گیا ہے۔ سادہ لوح گاہک گھر میں جا کر سر پیٹنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔ اگر کسی شخص کے ساتھ اس طرح کی ”سودا گردی“ ہوتی ہے تو خاموش رہنے کی بجائے میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر میں اپنی شکایات درج کرائیں۔ اس عمل سے ایک جانب اپنا حق وصول کر سکیں گے، خراب چیز تھمانے والے کو سزا دلوا سکیں گے اور معاشرے میں موجود ان کرپٹ عناصر کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں