ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت میں چور اطمینان سے دیہاڑی لگا کر رفو چکر ہو رہے ہیں: ڈاکٹر طارق سلیم

گجرات(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے دورمیں ہرچور اطمینان سے دیہاڑی لگاکرباعزت طریقے سے رفوچکرہوجاتاہے اورحکمران ریاست مدینہ اورکرپشن ختم کرنے کی باتیں کرتے ہیں فواد چوہدری سے لیکر ملک سرورتک پچھلے حکمرانوں کے گندے انڈے موجودہ حکومت کی کابینہ میں شامل ہیں ڈیڑھ سو اراکین پارلیمنٹ سینیٹرممبران صوبائی اسمبلی ہردورمیں ضمیرکی منڈی لگاتے ہیں اوراقتدارکے فائدے اٹھاتے ہیں جماعت اسلامی ان اصل چوروں کو بے نقاب کرکے انجام تک پہنچاناچاہتی ہے وہ گزشتہ روز ضلعی امیرجماعت اسلامی ضیاء اللہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ہرکارکن کوفخرہوناچاہیے کہ جماعت اسلامی نے باصلاحیت دیانتدارقیادت قوم کوجب بھی موقع ملا فراہم کی ہے سراج الحق دودفعہ صوبائی وزیرخزانہ رہے اورعالمی اداروں نے انہیں بہترین وزیرخزانہ قراردیا جماعت اسلامی نے ملک کی بگڑی سیاست کے قبلے کودرست کیا ہے کارکن لوگوں کوبتائیں کہ آپ کی قیادت سے بہترقیادت ملک میں موجو د نہیں کارکن اعتماد سے اپنی سیاسی قیادت عوام کوبتائیں عوام نے پیپلزپارٹی ق لیگ ن لیگ اورپی ٹی آئی کاکرداردیکھ لیاہے ق لیگ کے چوہدری نے کہاکہ مشرف کو سوباروردی میں منتخب کرائیں گے اوروردی اترتے ہی انہو ں نے مشرف سے آنکھیں پھیرلیں جماعت اسلامی نے جب بھی موقع ملا قوم کوبتایاکہ امانت دیانت سے خدمت کی سیاست کیسے کی جاسکتی ہے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ہماری جماعت میں ذمہ داری خواہش نہیں ہوتی لیکن ذمہ داری سے فرارممکن نہیں ملک کی سترسالہ تاریخ میں ہماری جماعت میں جمہوری عمل کے ذریعہ قیادت کاانتخاب ایک باربھی التوا کاشکارنہیں ہوا تحریک اسلامی کے جتنے بھی امیرآئے ان کاآپس میں کوئی رشتہ نہ تھا سوائے کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے تحریک اسلامی کے رکن تھے جبکہ دیگرموروثی سیاسی جماعتوں میں قمرزمان کائرہ، اعتزازاحسن،خورشید شاہ خواجہ آصف غوث علی شاہ جاوید ہاشمی کو بلاول کے بالغ ہونے اورمریم نوازکے سیاست میں آنے کاانتظارکرناپڑتاہے بڑے بڑے قد آورسیاسی لوگ بچگانہ قائد کے پیچھے چلتے نظرآتے ہیں جماعت اسلامی کادوٹوک واضع بیانیہ ہے کہ پی ٹی آئی،پی پی، ن لیگ ایم کیو ایم اسٹیبلشمنٹ یہ سب ایک ہی چیز کے نام ہیں یہ سب باجوہ ایکسٹینشن معاملے پرایک پیج پراکٹھے تھے چوہدری برادران اسٹیبلشمنٹ کے گملے میں پیداہوئے اورزندگی کی آخری سانس تک اسی سے وابستہ رہیں گے الحمد للہ جماعت اسلامی نے خدمت دیانت امانت کی سیاست کوعملی طورپرکرکے دکھایاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں