روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی

کراچی: (جے ایم ڈی ) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔جاپان کی جانب سے 370 ملین ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیوں میں ریلیف دینے اور رسد بڑھنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ثابت ہوا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 154 روپے اور اوپن ریٹ 155 روپے سے نیچے آگئے۔انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 61 پیسے کی کمی سے 153.88 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے گھٹ کر 154.80 روپے پر بند ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں