حکومت نے عید قربان کے بعد ہوٹل اورویڈنگ انڈسٹری کھولنے کی نوید سنا دی

گجرات وفاقی وزیر اسد عمر نے عید قربان کے بعد ہوٹل اور ویڈنگ انڈسٹری کیلئے نوید سنا دی۔
وفاقی وزیر اسد عمر سے آل پاکستان ویڈنگ و ریسٹورنٹس کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد کی نمائندگی خالد ایوب، حبیب اللہ سمیت دیگر نے کی۔ملاقات میں وفد نے ایس او پیز کیساتھ شادی ہالز اور ریسورٹنس کھولنے کی درخواست کر دی جس پر شادی بیاہ و دیگر تقریبات سے منسلک انڈسٹری کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے عید قربان کے بعد ہوٹل اور ویڈنگ انڈسٹری کیلئے نوید سنا دی۔
وفاقی وزیر کا عید کے بعد ویڈنگ ہالز اور ریسٹورٹنس کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عید کے بعد این سی او سی کے اجلاس میں دوبارہ اسکا جائزہ لیں گے۔
واضح رہےکہ ملک میں‌ کورونا کے2 لاکھ 75 ہزار225 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار865 ہوگئی،پنجاب میں مہلک وبا سے92 ہزار 279افراد متاثر جبکہ 2125 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 824 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2162 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔خیبرپختون خوا میں کورونا کیسز کی تعداد 33 ہزار 510ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1180 افراد چل بسے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار624 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 136 مریض چل بسے۔کورونا سے اسلام آباد میں 14ہزار938 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 165 افراد جاں بحق ہوئے۔گلگت بلتستان میں 2010 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 48 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار040 جبکہ 49 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں