حکومت نے عید الفطر پر چھٹیوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (جے ایم ڈی) وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر تمام سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کو پانچ تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے عیدالفطر پر 7 چھٹیوں کی سفارش کی تھی۔این سی او سی نے وزارت داخلہ سے سفارش کی تھی کہ 10 سے 16 مئی تک عیدالفطر کی چھٹیاں دی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں