جہنیں پھانسی سے بچایا جو ذلیل ہوتے رہے وہ بھی لیڈر بننے کے چکرہیں: وجاہت حسین

گجرات(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ احسان کرتے ہوئے کسی کا کردار نہیں دیکھتے اللہ کی رضا کے لیے بلاتفریق خدمت کرتے ہیں چوہدری پرویزالٰہی سے کہہ کرجنھیں یقینی پھانسی سے بچایا اور جو اِداروں کی تحویل میں رہ کر زلیل ہوتے رہے آج وہ بھی لیڈر بننے کے چکر میں ہیں اللہ کے فضل اور آپ کے تعاون سے جن کا کسی سے سحرنہ ٹوٹ سکا نوجوان چوہدری موسیٰ الٰہی نے انھیں گھروں میں دُبکنے پر مجبور کر دیا ہے مگر میں نے ہمیشہ ہدایت کی ہے کہ سیاسی معاملات کو زاتی بنائے بغیر عاجزی و انکسار ی سے مخلوقِ خداکے مسائل حل کریں خدمت گزاری کے لیے لاہور،گجرات،نت ہاؤس اور اسلام آباد ہر جگہ ہمارے گھروں کے دروازے کھلے ہیں چوہدری حسین الٰہی تو مخالفوں کے کام بھی خوشی سے کرتے ہیں وعدہ ہے کہ آئندہ بھی کوئی کوتاہی نہیں ہوگی وہ گزشتہ روز مرالہ،سانگ،گڑھا نہال،میرہ،دندی دارہ،دندی آرائیاں اور چک جانی کے معززین کی مسلم لیگ میں شمولیت کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ کسی کو کوئی مسلہ ہو تو بتاتے ہوئے مت جھجکیں خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہوں چوہدری موسیٰ الٰہی ہر وقت حلقہ میں موجود ہوتے ہیں اللہ کا کرم ہے کہ میری اولاد گاؤں گاؤں جاکرسنگ دھڑے کی خوشی غمی میں شریک ہوتی ہے حالانکہ اِس عمر کے نوجوان گھومنے پھرنے میں دلچسپی لیتے ہیں لیکن چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری موسیٰ الٰہی گھومنے پھرنے کی بجائے عوامی مسائل حل کرنے میں راحت محسوس کرتے ہیں انھوں نے نئے آنے والے معززین اور سابق بلدیاتی نمائندوں کو مسلم لیگ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماراگھر آپ کا اپنا گھر ہے آپ کی تابعداری کرکے خوشی ہوتی ہے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے ہاں آپ کو کبھی اجنبیت محسوس نہیں ہوگی بلکہ عزت و احترام ملے گاچوہدری وجاہت حسین نے نئے شامل ہونے والے معززین کے اعزاز میں پُرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں