جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم رکن ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(جے ایم ڈی ) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم رکن ہیں، کچھ اراکین اسمبلی نے ان کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والے ایم این ایزنے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اور وزیراعظم تک اپنا نکتہ نظرپہنچایاہے،وزیراعظم نے جہانگیرترین ہم خیال گروپ سے کہاکہ انصاف کے تقاضے پور ے ہوںگے،انہوں نے واضح کیا کہ کسی صورت ایف آئی اے کی تحقیقات پراثراندازنہیں ہواجاسکتا،اورکسی بھی صورت احتساب کادہرا معیارنہیں ہوسکتا۔آسٹریلو ی باولر نے بھارت میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 50ہزار ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیافواد چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کانقصان کم ہو کر 1ارب روپے پر آگیاہے جوموجودہ مینجمنٹ کی بڑی کامیابی ہے،تجویزہے کہ پی آئی اے کوایک اولڈاورایک نیوپی آئی ا ے میں تقسیم کردیاجائے،پچھلی حکومت نے قومی ایئر لائن میں ضرورت سے زیادہ بھرتیاں کیں جوبوجھ بن گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں