جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیرسید ضیاء اللہ شاہ ایڈوکیٹ کی حلف برداری

گجرات(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیرسید ضیاء اللہ شاہ ایڈوکیٹ کی حلف برداری کے سلسلہ میں گزشتہ روز پروقارتقریب کاانعقاد کیاگیا مہمان خصوصی مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سابق ایم پی اے امیرالعظیم اورصوبائی امیرجماعت اسلامی ڈاکٹرطارق سلیم تھے،تقریب میں جماعت اسلامی ضلع گجرات کے عہدیداران واراکین نے بھرپورشرکت کی تقریب کے موقع پراحاطہ اسلامک سنٹرکھچا کھچ بھرا ہواتھاضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالد ثاقب نے نظامت وسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔سید ضیاء اللہ شاہ ایڈوکیٹ نے اپنے عہدے کاحلف پڑھا اس موقع پر ان کے والد سید عبداللہ شاہ،سٹی امیرچوہدری انصردھول ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی گجرات کے رہنماچوہدری عمران انور،حاجی انوروڑائچ،سابق امیدوارصوبائی اسمبلی میاں ادریس احمد،سابق امیدوارصوبائی اسمبلی چوہدری عبدالستارپیرجنڈ،لطیف لنگڑیال ایڈوکیٹ، حکیم صابرعلی شاہ،یاسرسروش،پروفیسرعبیداللہ، چوہدری افتخارچیمہ،حافظ زبیر،چوہدری غضنفر،رانامدبرصدیق سمیت ضلع بھرسے عہدیداران اراکین جماعت بڑی تعداد میں شریک ہوئے تقریب کے اختتا م پرشرکاء کے لئے استقبالیہ کااہتمام کیاگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں