جرمنی :سٹٹگارٹ میں پاکستانی عظمت بھٹی بیٹے کے ہاتھوں قتل

اسٹٹگارٹ /جرمنی (نمائندہ خصوصی )جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں مقیم پاکستانی عظمت بھٹی کو بیٹے نے قتل کر دیا ، پولیس مصروفِ تفتیش ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں شیخوپورہ کے علاقے کا رہائشی پاکستانی عظمت بھٹی کے بیٹے نے باپ کا سر تن سے جدا کر کے خود ہی پولیس کو فون کر دیا۔مقتول عظمت بھٹی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ٹیکسیوں کے ذاتی کاروبار سے وابستہ تھے اور ان کی جرمن بیوی شعبہ تدریس سے تعلق رکھتی ہے اور ان کے دو جوان بیٹے ہیں ۔ جرمن پولیس ابھی کسی بھی قسم کی مزید تفصیلات فراہم کرنے سے قاصرہے جرمنی بھر میں اس افسوسناک سانحے پر کمیونٹی کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں