تھانہ ککرالی کے گاؤں شامپور میں زمین ہتھیانے کیلئے درجن افراد کا د و بھائیوں پر تشدد

گجرات (نمائندہ خصوصی)تھانہ ککرالی کے گاوں شامپور میں دو بھائیوں عرفان اور عمران پر زمین ہتھیانے کے لئے چوہدری سرور کے بیٹے اشتیاق اور مدثر نے درجن افراد کے ہمراہ ڈنڈوں اور راڈوں سے تشدد کیا ملزمان نے تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی ھے امریکہ پلٹ بااثر افراد کا کہنا تھا کہ زمین ہماری ہے ہم نے خرید رکھی ہے۔عرفان اور عمران کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو زمین فروحت نہیں کی۔تھانہ ککرالی پولیس نے نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ھے جبکہ دوسرے واقعہ میں۔تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ مہمند چک میں اوورسیز پاکستانی چوھدری عقیل آف ناروے کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے دیواریں۔۔دروازے چھلنی ھو گئے تاھم۔۔اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔۔فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اور ملزمان فرار ھو گئے پولیس نے فائرنگ کیس کی تفتیش شروع کر دی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں