تحریک انصاف پنجاب کے یوسی عہدیداران کی تقریب حلف برادری کا انعقاد

گجرات (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب بھر کے یوسی عہدیداران کی تقریب حلف برادری لاہور مینار پاکستان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت سیف اللہ نیازی اور صدرپی ٹی آئی چوہدری اعجاز کی گجرات سے علیم اللہ وڑائچ صدر سٹی کارپوریشن اور عثمان دھدرا جنرل سیکرٹری کی زیر قیادت گجرات سے یوسی عہدیداران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی یوسی 4سے چیف آرگنائزر اور سینر رہنما پی ٹی آئی عمر فاروق بٹ ایک قافلہ میں شامل ہوئے دیگر عہدیداران بھی یوسی 4کے صدر ملک جاوید اور جنرل سیکرتری آغا شکیل بھی شامل تھے اس موقع پرعمر فاروق بٹ نے دیگر عہدیداران سے بھی ملاقات کی اور شہری امور پر گفتگو کی جن نمایاں شخصیات سے تبادلہ خیال ہوگا ان میں چوہدری دلاور‘رضا پڈا‘سیٹھ بلال‘صفدر شاہ ودیگر شامل تھے عمر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں نچلی سطح پر تنظیم سازی ہورہی ہے کارکنوں کا مورال بلند ہے علیم اللہ وڑائچ پارٹی کیلئے بھر پور کام کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں