بلوچستان حکومت نے 9 مئی کو یوم توبہ منانے کا اعلان کردیا

کوئٹہ (جے ایم ڈی)محکمہ مذہبی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق علماء اور مشائخ کے اجلاس کی روشنی میں 27رمضان المبارک 9 مئی 2021 کو یوم توبہ واستغفار قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر کورونا کی وبائی صورتحال سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔اس دن کی مناسبت سے مساجد میں اجتماعی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 108 افراد انتقال کر گئے جن میں سے 37 مریضوں کا انتقال وینٹی لیٹر پر ہوا۔اسکے علاوہ چار ہزار 198 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد ہے۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 68،خیبرپختونخوا میں 31،سندھ 4 ، اسلام آباد 1، بلوچستان 1اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں