بلاول بھٹو زرداری کی ڈچ ہم منصب سے ملاقات

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں نیدر لینڈ کے ڈپٹی وزیرِ اعظم اور ہم منصب ووپکے ہوکسٹرا سے ملاقات کی ہے۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان کے ذریعے بتائی ہے۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ڈچ ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سے مل کر خوشی ہوئی
انہوں نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران دو طرفہ سیاسی و سفارتی تعلقات اور ماحولیات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
وزیرِ خارجہ نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرین کے لیے نیدر لینڈ کی جانب سے دی گئی امداد کو سراہا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیدر لینڈ کے ڈپٹی وزیرِ اعظم و زیرِ خارجہ سے ملاقات میں تعاون کو مزید بڑھاتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، آئی ٹی اور زراعت کے شعبے میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں