باپ کی دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

ساندہ کے علاقے راج گڑھ میں باپ نے اپنی 2 معذور بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ساندہ کے علاقے راج گڑھ کے رہائشی ضیا نامی شخص نے اپنی دو معذور بیٹیوں کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کرنے کے بعد خودکو بھی ختم کرلیا ۔ ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کے بعد خود کو چھریوں کے وار سے زخمی کرلیا ، ضیا کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ قتل ہونے والوں کی شناخت 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں