ایک ہفتے میں 16اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(جے ایم ڈی)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ ایک ہفتے میں سولہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی برقرار‘ ایک ہفتے میں چینی فی کلو ایک روپے چوراسی پیسے مزید مہنگی ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چینی کی 79روپے 6پیسے سے بڑھ کر 80روپے 90پیسے فی کلو ہو گئی جبکہ تین ہفتے کے دوران مجموعی طور پر چینی فی کلو 6روپے 61پیسے مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران گڑ فی کلو 1روپے 57پیسے اور لہسن 69فی کلو مہنگا‘ لہسن کی قیمت 306روپے سے بڑھ کر 375روپے فی کلو ہو گئی‘ اسی طرح ایک ہفتے میں گھی 13روپے‘ دال مونگ 2روپے 72پیسے اور پیاز ایک روپے 32پیسے فی کلو مہنگا ہوا اس دوران دال ماش اور بکرے کا گوشت بھی مہنگا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں