این اے 249ضمنی انتخاب، ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا

کراچی(جے ایم ڈی ) الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔ این اے249 پر رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعنیات ہوں گے، رینجرز،پولیس اہلکارووٹر کو پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے سے نہیں روک سکیں گے اور نہ ہی ووٹر سے پرچی اور شناخت معلوم کرنے کے مجاز ہونگے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ رینجرز،پولیس اہلکار ووٹر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک نہیں سکیں گے اور اپنا رویہ متعصبانہ اور جانبدارانہ نہیں رکھیں گے، پی او کی ہدایت کے بغیر کسی فرد کوپولنگ سٹیشن کے باہر سے گرفتار نہیں کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں