ایس او پیز کی خلاف ورزی ضلعی انتظامیہ نے پنج تارہ میرج ہال کو سیل کر دیا

گجرات (نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پنج تارہ میرج ہال ساروکی کو سیل کر دیا ہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ میرج ہال میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہال کے اندر شادی کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس پر اے سی گجرات سلمان ظفر کی قیادت میں ٹیم کو فوری چیکنگ کی ہدایت کی گئی، اے سی گجرات موقع پر پہنچے تو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری تھی جس پر میرج ہال کو سیل کر دیا گیا. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بروقت کارروائی پر اے سی گجرات اور انکی ٹیم کو سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں