انڈونیشین سفیر کا نیول ہیڈکوارٹر زاسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد(جے ایم ڈی)پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر آدم ملاورمان توگیو کی جانب سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیاگیا ۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق انڈونیشین سفیر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں نیول چیف اور معزز مہمان کے درمیان خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون کے مذید فروغ پر بات چیت کی گئی ہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ نیول چیف نے حال ہی میں انڈونیشین آبدوز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر تعزیت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں