انس سرور دوسری بار رکن سکاٹش پار لیمنٹ منتخب

لندن(جے ایم ڈی ) گورنرپنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور دوسری بار بطور رکن سکاٹش پارلیمنٹ کامیاب ہوگئے۔انس سرو رسکاٹش لیبر پارٹی کے ٹکٹ پرگلاسکو سے کامیاب ہوئے ہیں۔ انس سرورسکاٹش لیبر پارٹی کے سر براہ کا الیکشن بھی جیت چکے ہیں۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا انس کی کامیابی ہر اوورسیز پاکستانی کے لیے اعزاز ہے۔انس سرور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور گلاسکو کے عوام کا بھرپور مقدمہ لڑوں گا، خوشی ہے بطور پاکستانی بر طانیہ کی سیاست میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں