انسداد ڈینگی سرویلنس کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک ذمہ داریاں انجام دیگا: ڈپٹی کمشنر

گجرات (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی سرویلنس کی موثر مانیٹرنگ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک تحصیل کھاریاں و سرائے عالمگیر میں تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دے گا، محکمہ صحت آئندہ اجلاس تک ضلع کے تمام تالابوں اور جوہڑوں کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کے لئے شیڈول مرتب کرکے پیش کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی سے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، اینٹا مالوجسٹ میڈیم ثمینہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے لوکل موبائل کمپنیوں کے نمائندگان کے اجلاس کی صدارت کی اورچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمود اقبال گوندل کے ہمراہ رحمان شہید روڈ، جیل چوک، سروس موڑ کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کیحوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئی ہدایت کی کہ تھر ڈ پارٹی مانیٹرنگ کے عمل کو موثر بنانے کیلئے لائیوسٹاک افسران اپنا بھرپور کردار ادار کریں، تحصیل گجرات میں محکمہ زراعت کے افسران و عملہ الرٹ رہ کر تھر ڈ پارٹی آڈٹ جاری رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تما م سر کاری دفاتر کے سرابراہان اپنے زیر انتظام دفاتر میں صفائی کو یقینی بنائیں، اسی طرح پرائیویٹ کارو بار کرنے والیافراد بھی انسداد ڈینگی کیلئے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں جہاں سے ڈینگی لاروا ملے گا ان مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع بھرمیں ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے نگرانی کی جارہی ہے،محکمہ صحت کی معاونت کیلئے مختلف محکموں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی و ارڈ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے لوکل کمپنیوں کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیشن کورٹ، کچہری چوک کے گردونواح میں اپنی سروسز کو بہتر بنائیں کیونکہ ان ایریازمیں سگنل کم ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ رحمان شہید روڈ کے دورہ کیموقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نیہدایت کی کہ شہر کی مرکزی شاہ رگ پر صفائی، نالوں کی ڈی سلٹنگ کیلئے تمام وسائل بروے کار لائیجائیں، انہوں نے رحمان شہید روڈ پر امان اللہ نامی شخص کے بلڈنگ میڑیل کو سڑک پر رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں