الیکشن عام ہوں یا بلدیاتی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے: وجاہت حسین

گجرات(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن عام انتخابات ہوں یا پھر بلدیاتی انتخابات ہم نے ساتھیوں سنگ دھڑے سے مشاورت کر لی ہے جس وقت بھی الیکشن بغل بجا تحصیل گجرات، کھاریاں سرائے عالمگیر ضلع بھر سے اپنے مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے چوہدری ظہور الٰہی شہید، چوہدری شجاعت گروپ مسلم لیگیوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ساتھیوں سنگ دھڑے کو ہر قسم کے الیکشن کی تیاری کے بارے میں آگاہی دے رکھی ہے وہ گزشتہ روز اسلام آباد شجاعت حسین ہاؤس میں تحصیل کھاریاں حلقہ این اے 70اور71کے مختلف دیہاتوں کے معززین کے وفد سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر چوہدری فاروق افگن کلاچور،چوہدری اخلاق احمد رنیاں،چوہدری ککو بھٹی، چوہدری یاسر نوید دھول و دیگر بھی موجود تھے وفود میں گاؤں بدر مرجان، جابہ، بکو ہل جٹاں، جگو، لالہ موسیٰ، ڈنگہ، کھاریاں شہر کے مسلم لیگی معززین شامل تھے چوہدری وجاہت حسین نے اپنے ساتھیوں کو کہا کہ وہ کھاریاں سرائے عالمگیر کے ہر دیہات، ہر یونین کونسل میں عام لوگوں سے رابطہ بڑھائیں اور جہاں میری ضرورت ہو مجھے بتائیں میں حاضر ہوں ان حلقوں کو بھی حلقہ این اے 68کی طرح ترقی یافتہ اور مسلم لیگ کا گڑھ بنانا ہما را عزم ہے ملاقاتیں وفود میں چوہدری سلیم آف بدر مرجان،سید امیر حسین شاہ، چوہدری بابر غنی،چوہدری شاہزیب، گاؤں جابہ سے چوہدری انور موجہ،چوہدری فیاض موجہ، چوہدری فیاض لڑ، چوہدری زمان بکول جٹاں سمیت دیگربھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں