اعتماد کا ووٹ: صدر کو ایڈوائس کل بھیجی جائے گی

لاہور(جے ایم ڈی )وزیراعظم عمران خان کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے صدر مملکت کو ایڈوائس کل بھیجی جائے گی۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علیو کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانیکی ایڈوائس کل بھیجی جائیگی۔ذرائع کے مطابق صدر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس آرٹیکل 91 کے تحت بھیجی جائے گی، صدرکی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلاکر وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔یہ واضح نہیں کہ قومی اسمبلی کا یہ اجلاس کس تاریخ کو طلب کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے جنرل نشست پر شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں