اسلام آباد: کسان اتحاد نے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا

پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے کسان اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کیلئےشہر اقتدار پہنچ گئے۔
آل پاکستان کسان اتحاد کے زیراہتمام اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دھرنا جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد مظاہرین ڈی چوک جانے کیلئے بضد ہیں۔
مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری ڈنڈا بردارنفری موجود ہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو کارروائی ہو گی۔
واضح رہے کہ 21 ستمبر کو کومت سے کامیاب مذاکات ہونے کے بعد کسان اتحاد نے اسلام آباد میں جاری احتجاج ختم کردیا تاہم مطالبات کے عدم منظوری کے باعث آج دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں