اسلام آبادمیں کورونا ویکسی نیشن کے لئے بڑا سنٹر کھولا جا ئے گا، ڈاکٹر نوشین حامد

اسلام آباد(جے ایم ڈی ) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ بہت جلد وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لئے بڑا سنٹر کھولا جا ئے گا۔پنجاب میں بھی ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد بڑھا ئی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں آنے والے دنوں میں تین لاکھ روزانہ ویکسی نیشن کا ہدف ہوگا،سائنو ویک کی مزید ویکسین پاکستان پہنچ گئی ہیں جبکہ کینسینو بائیو سنگل ڈوز ویکسین کی تیار ی ملک میں شروع ہو گئی ہے۔ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن ، تین افراد گرفتار،سات بسوں کو تحویل میں لے لیا گیاپارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ 2021کے اختتام تک سات کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا حدف ہے جس کے لئے ویکسین کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔ملک بھر میں اس وقت شہریوں کو اتنی ہی ویکسین لگائی جا رہی ہے جن کی ڈوز موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں