اتحادی جماعتوں نے اہم تعیناتیوں کا اختیار وزیراعظم کو دیدیا

حکمران اتحاد نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر یک زبان ہوکر وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس اجلاس میں حکمران اتحاد کے رہنماؤں نے اہم تعیناتیوں کا اختیار وزیراعظم کو دیدیا۔
اجلاس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، چوہدری شجاعت اور خالد مقبول نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیراعظم ہیں،آپ کے پاس آئینی اختیار اور استحقاق ہے۔ جسے چاہیں آرمی چیف بنائیں۔
سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ اللہ نے آپ کو منصب پر بٹھایا، فیصلہ کرنا بھی آپ کا آئینی حق ہے جبکہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ہرفیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ مشاورت کاشکریہ، آپ پرمکمل اعتماد ہے، آپ جوفیصلہ کریں آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم آفس نے تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری وزارت دفاع سے موصول ہوگئی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ سمری کے ساتھ دونوں عہدوں کیلئے ناموں کا پینل بھی شامل ہے، وزیراعظم طے شدہ طریقہ کارکے تحت تقرریوں کا فیصلہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں