آئیڈیاز 2022؛ ایک منٹ میں 1100 گولیاں فائر کرنے والی مشین گن

عالمی دفاعی نمائش میں تھرٹی فائیو ایم ایم اینٹی ایئرکرافٹ گن بھی رکھی گئی جو ایک منٹ میں گیارہ سو گولیاں چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے
کراچی میں عالمی دفاعی نمائش کا دوسرا روز جاری ہے، اور روزانہ کی بنیاد پر حیرت انگیز ایجادات سامنے آرہی ہیں، جس سے پاکستان کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔
کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش میں تھرٹی فائیو ایم ایم اینٹی ایئرکرافٹ گن بھی رکھی گئی ہے۔
دفاعی نمائش کا حصہ بننے والی 35ایم ایم اینٹی ایئرکرافٹ گن کی خاصیت یہ ہے کہ اس کی گولی حیرت انگیز طور پر 1 فٹ سے زائد ہے، اور اینٹی ایئرکرافٹ گن1منٹ میں ایسی 1100 گولیاں چلا سکتی ہے۔
اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک منٹ میں 1100 گولیاں فائر کرنے والی یہ گن خود کو بیلنس کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں