کراچی والدین کے ویکسین سرٹیفیکیٹ اسکولز میں جمع کرانے کی ہدایت

سندھ کے وزارت تعلیم نے پیر 23 اگست سے تعلیمی ادارے مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔، جب کہ والدین کے ویکسین سرٹیفیکیٹ اسکولوں میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کو مشروط طور پر کھولنے کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں پیر 23 اگست سے تعلیمی اداروں کو مشروط طور پر کھولا جائے گا۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ یہ طے پایا ہے کہ 25 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھلیں گے۔ 50 فیصد حاضری کیساتھ اسکولوں کو کھولا جائے گا، جن اسکول میں ویکسی نیشن 100 فیصد ہے، وہ اسکول 100 فیصد حاضری کیساتھ کھل سکتے ہیں۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ والدین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی اسکول میں جمع کروائیں جائیں گے، جب کہ دیہات میں ویکسینیشن عمل سست ہونے کی وجہ سے کچھ رعایت حاصل ہوگی۔ کمیٹی نو اور دس محرم الحرام کے اثرات کا جمعے کو جائزہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں