سندھ میں ڈبل سواری پرپابندی کا حکم واپس لے لیاگیا

سندھ حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا حکم واپس لیتے ہوئے پابندی ختم کردی گئی ہے۔
قبل ازیں صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بروز ہفتہ 31 جولائی سے 8 مئی تک لاک ڈاؤن اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی، تاہم اب موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی اُٹھا لی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ہٹانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے جزوی لاک ڈاؤن سے متعلق ترمیمی نوٹی فیکشن بھی جاری کیا ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور گاڑیوں میں بھی 2 سے زائد افراد کے سفر پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا گیا۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق رکشا، ٹیکسی، چنگ چی کو بھی اپنی حدود میں چلانے کی اجازت ہوگی۔ صبح 6 سے شام 6 بجے تک بیکری اور ڈیری پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق تمام نجی دفاتر، اداروں و صنعتوں کو ملازمین کی 100فیصد ویکسین پر کام کی اجازت ہوگی۔
ملازمین کے 100 فیصد ویکسین سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنرز کے پاس جمع کرا کر اجازت حاصل کی جاسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں