بہاولنگر: نوجوان کی گن پوائنٹ پر کزن کے ساتھ زیادتی

بہاولنگر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے جہاں ایک اور 16 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کا شکار ہو گئی۔

پولیس کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کے علاقے بستی صادیکا میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا جس میں یاسمین کو گن پوائنٹ پر اپنی حوس کا نشانہ بنانے والا کوئی اور نہیں بلکہ متاثرہ لڑکی کا حقیقی چچا زاد ہے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد محمد افضل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق لڑکی کا چچا زاد ملزم ندیم یاسمین پر بری نظر رکھتا تھا اور اسی وجہ پر اسے گھر میں آنے سے منع کیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم ندیم میرا حقیقی بھتیجا اور پڑوسی ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں