دشمن کی انکھ میں آنکھ دال کر مقابلہ کرنے والے نڈر بہادر پولیس آفسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گرد حملے کا خطرہ

دشمن کی انکھ میں آنکھ دال کر مقابلہ کرنے والے نڈر بہادر پولیس آفسر راجہ عمر خطاب پر دہشت گرد حملے کا خطرہ
دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ہمیشہ کی طرح خاک ہوگے
کراچی(کرائم رپورٹر/کاشان صدیقی) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے افسر راجہ عمر خطاب پر دہشتگرد حملے کا خطرہ سامنے آیا ہے متعلقہ ادارے نے الرٹ جاری کردیا تفصیلات کے مطابق کراچی میں بدامنی پھیلانے کے لیے ملک دشمن عناصر پھر جال بننے لگے لیکن دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ہمیشہ کی طرح خاک ہوگے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب پر دہشت گرد حملے کے پیش نظر متعلقہ ادارے کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا۔آئی جی سندھ آفس سے ایڈیشنل ائی جی کراچی کو خط لکھا گیا ہے جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے کاؤنٹرز ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو بھی خط لکھ دیا خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں چھپے شاکر اللہ نے 2 گروپس تشکیل دیے ہیں،ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو بدامنی پھیلانے کے احکامات ملے ہیں عاصم کیپری کے بھائی عمیر کیپری کو مذہبی رہنماؤں کو ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک ملا ہے۔رپورٹ میں میں بتایا گیا ہے کہ شاہد تھیلے والا اور محسن کا گروپ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کو نشانہ بنا سکتا ہے۔نا خوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو موثر بنایا جائے۔راجہ عمر خطاب کا شمار سندھ پولیس کے سینئر اور بہادر آفسران میں ہوتا ہے کراچی میں امن و امان قائم کرنے میں راجہ عمر خطاب کا اہم قردار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں