کبڈی ورلڈ کپ:اعلیٰ حکومتی شخصیات کی شرکت متوقع

گجرات(محمود اختر محمود) کبڈی ورلڈ کپ 2020 ء کی تیاریاں مکمل۔ سکیورٹی پلان تیار۔ سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی مہمان خصوصی ہوں گے۔ کل بروز 14 فروری کو گجرات میں سرکاری چھٹی ہو گی۔تمام کالج، سکول بند ہوں گے۔ چوہدری ظہو ر الٰہی سٹیڈیم میں کبڈی ورلڈ کپ 2020 کا میلہ سجے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری شافع حسین صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن، صوبائی وزیر کھیل اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران سمیت اہم شخصیات بھی شامل ہوں گی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سکیورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ آج بروز جمعرات اور جمعہ کو ظہور الٰہی سٹیڈیم کے باہر دکانیں بند رہیں گی۔ مہمانوں اور شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم لگایا جائے گا۔ میڈیا کے نمائندوں طلباء و طالبات کے لئے الگ الگ راستے استعمال ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں