شہر بھر میں صفائی و ستھرائی

گجرات (شامی کٹھانہ سے)میونسپل کارپوریشن گجرات کی جانب سے ظہور الٰہی سٹیڈیم اور شہر کے مختلف چوکوں چوراہوں پر رنگ روغن جاری ہے ظہور الٰہی سٹیڈیم میں ہونیوالے ورلڈ کپ کبڈی میچ کے موقع پر تمام تر تیاریوں کے ساتھ ساتھ ظہو ر الٰہی سٹیڈیم میں لیپا پوتی جاری ہے اور تمام ملازمین اپنی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ملازمین فٹ پاتھوں کو رنگ روغن کررہے ہیں ظہور الٰہی سٹیڈیم کے اندر مہمانوں کے بیٹھنے کی جگہوں پر رنگ روغن کیا جا رہا ہے کیونکہ گجرات میں پہلی دفعہ ورلڈ کپ کبڈی میچ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن گجرات،ضلعی کونسل گجرات،واپڈا،ہائی وے اور دیگر محکمے اپنی اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں جبکہ کبڈی میچ کے موقع پر سیکورٹی کارڈ بھی جاری کیے گئے ہیں مہمانوں سے لے کر صحافی برادری تک تمام لوگوں کو کارڈ مہیا کیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں