ضلع گجرات میں ایمرجنسی نافذ کر کے فوری لاک ڈاؤن کیا جائے: ڈاکٹر سعود افضل

گجرات (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر سعود افضل صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گجرات،ڈاکٹر احتشام الحق صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرات نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرات اورپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گجرات ضلعی انتظامیہ گجرات سے درخواست کرتے ہیں کہ ضلع گجرات میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ضلع گجرات کو مکمل طور پرلاک ڈاؤن کیا جائے تا کہ کورونا سے متعلق اسکریننگ اور مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کے نمونے محلہ، قصبہ لیول پر اکٹھے کیے جا سکیں اور اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کو بڑھتے ہوئے کورونا کے مریضوں کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے اب صرف کورونا سے مثبت مریضوں کے علاج کے لیے مخصوص کر دیا جائے جس سے کورونا سے مثبت افراد کوبہترین طبی امداد مل سکے گی۔ضلع گجراتکے تمامرورل ہیلتھ سینٹر اورتحصیل ہیڈ کوارٹر سینٹرزکے شعبہ بیرونی امراض کو بند کر کے صرف کورونا فلٹرز اور فلو کلینک میں تبدیل کر دیا جائے اور مشتبہ افراد کے ٹیسٹ سیمپل بھی وہیں پر لیے جائیں اور وہیں پر لیبارٹری نتیجے آنے تک قرنطینہ میں رکھا جائے۔ان تجاویز کا مقصد کورونا کی وبا سے منظم اور سائنسی گائیڈ لائن کے مطابق قابو پانا ممکن بنانا ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ ان اقدامات سے مشتبہ افراد کی پہچان اور اسکریننگ میں بہتری آئے گی اور لاک ڈاؤن سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں