31مئی تک سکولوں میں چھٹیاں نویں 2جون انٹر کے 22جون کو امتحانات متوقع

گجرات(سٹاف رپورٹر)31 مئی تک صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دیں گئیں۔یکم جون سے 13 اگست تک سکولز صبح 7 سے11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیر لگا کریں گے۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے بعد سکولوں کی ٹائمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جائے گی۔ کرونا لاک ڈاون کے بعد اپریل کے ماہ میں صرف ایک دن سکول کھول کر 10th کلاس سمیت تمام سٹوڈنٹس کو نئی کتابیں اور چھٹیوں کا کام دیا جائے گا۔ مزید برآں 9th اور 6th کلاس سمیت تمام کلاسز میں نئے داخلے بھی اسی دن ہوں گے۔9ویں کلاس کے باقی ماندہ 6 پیپر 2 جون سے شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔ 12 جون کو 10th کے پریکٹیکل شروع ہونے کے چانسز ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون کو متوقع ہیں۔ نرسری سے ساتویں تک تمام کلا سز کے سٹوڈنٹس پاس کر دئے گئے ہیں۔ 8ویں کا رزلٹ 31 مارچ کو اناونس ہوگا۔فرسٹ ائیر اور تھرڈ ائیر کے ایڈمیشن میں ایک ماہ کی توسیع متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں