کرونا وائرس کے پیش نظر دفتری سٹاف کم کیا جائے :لاہورہائیکورٹ

گجرات(علی بھٹی)لاہور ہائی کورٹ نے کرونا وائرس کے پیش نظر دفتری سٹاف کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت لاہور ہائی کورٹ کی ارجنٹ برانچ میں 50 فیصد اور باقی شعبوں میں 25 فیصد ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔خواتین اور 50 سال سے زائد عمر کے مرد ملازمین کو ڈیوٹی سے استشنی حاصل ہوگا۔سٹاف میں کمی کے نوٹیفیکیشن کے باوجود گجرات جوڈیشری کے 100 فیصد ملازمین ڈیوٹی کرنے پر مجبور ہیں۔۔۔گجرات جوڈیشری کے ملازمین نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان اور سیشن جج گجرات سید مظفر علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ گجرات میں بھی سٹاف کمی نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کروایاجائے تاکہ کرونا وائرس جیسے موذی مرض سے بچے جا سکے۔۔یاد رہے کہ چند یوم قبل گجرات جوڈیشری کے ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے بنائے جانے والی ویلفیئر سوسائٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع گجرات کے تمام ملازمین میں ماسک تقسیم کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں