وزیراعظم پرائیویٹ سکولز کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پیکج کا اعلان کریں:پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز

گجرات (نمائندہ خصوصی) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پرائیویٹ سکولز بند پڑے ہیں اور پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز کے سٹاف اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پیکج کا اعلان کیا جائے کیونکہ تمام سکولوں کے اساتذہ کرام نے حکومتی فیصلوں کے مطابق اپنے آپ کو گھروں میں محفوظ کیا ہوا ہے جب تک پرائیویٹ سکولز مالکان کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان نہ کیا گیا اس وقت تک پرائیویٹ سکولز کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ التواء میں رہے گا، حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس سلسلہ میں خصوصی غور کیا جائے اور حکومت پاکستان کو یوٹیلٹی بلز کے حوالہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں