کورونا سے نجات کیلئے ضلع بھر کی مساجد اور گھروں سے اذانیں بلند

گجرات (سٹاف رپورٹر) ضلع گجرات کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا سے نجات کے لیے مساجد اور گھروں سے اجتماعی اذان اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع کی تمام مساجد میں 10 بجے مساجد سے اجتماعی اذان دینے کا اعلان کیا گیا اور شہریوں سے با وضو ہو کر اپنے گھرکی چھتوں پر اذان دینے کی اپیل کی گئی کھاریاں،لالہ موسی،ٹانڈہ،جلالپورجٹاں اور گردونواح میں لوگوں نے علمائے کرام کی اپیل پر گھروں کی چھتوں پر اذانیں دینا شروع کیں اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا۔ کنجاہ،ڈنگہ،سرائے عالمگیرمیں بھی مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذانیں دی گئیں۔ ضلع کے مختلف میں مقامی علما نے وبا سے نجات کے لیے مساجد اور گھروں کی چھت پر بیک وقت اذان دینے اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں