کرونا متاثرین کی شکایات بڑھ گئی ہیں:ڈاکٹر طارق سلیم کے نوٹس کا مطالبہ

گجرات (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پنجاب کے ا میرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ کروناایمرجنسی صورتحال کے دوران عوام کی خدمت کرنے والے جماعت اسلامی اورالخدمت فاؤنڈیشن کے تمام رضاکاروں عہدیداران کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی صحت کوخطرے میں ڈال کر بڑھ چڑھ کرعوام کی خدمت کررہے ہیں وہ گزشتہ روز گجرات شہرمیں الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی کے عہدیداران کی امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ گجرات میں کروناسے متاثرہ چند مریضوں اورقرنطینہ میں موجود درجنوں افراد نے انتظامیہ کی جانب سے خوراک اورسہولیات نہ دینے اوربھرپورتوجہ نہ دینے کی شکایات کی ہیں سوشل میڈیا سمیت کرونامتاثرین مریضوں اوران کے لواحقین کی شکایات سامنے آرہے ہیں ضلعی انتظامیہ ان کوسنجیدگی سے سنے اورداد رسی کرے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے لیکن گجرات میں جوچند پٹرول پمپ کھلے ہیں وہ سابقہ ریٹ پرپٹرول فروخت کررہے ہیں اوربیشترپمپ بند ہیں ضلعی انتظامیہ پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے بلیک میلنگ اوراوورچارجنگ کانوٹس لے اوراس بات کویقینی بنائے کہ خدمت میں مصروف فلاحی تنظیموں کی گاڑیوں ایمبولیسز اوررضاکاروں کوپٹرول آسانی سے فراہم کیاجاسکے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ پوری قوم کواس آفت کے موقع پریکجہتی کامظاہرہ کرکے اپنے جذبے ایمانی کاثبوت دیناچاہیے الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی اپنے وسائل کے مطابق ہرضرورت مند کوڈھونڈ کراس کی دہلیزپراس کی ضروریات کاسامان پہنچانے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے اس بات پراطمینا ن کااظہارکیاکہ مخیرحضرات اورشہری الخدمت فاؤنڈیشن اورجماعت اسلامی کے ساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں