میونسپل کارپوریشن لازمی اور فوری نوعیت کی خدمات دے رہا ہے: چیف آفیسر

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات محمود اقبال گوندل نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی نگرانی میں گجرات کے عوام کو سروسز فراہم کررہے ہیں تمام کام قوائد وضوابط کے مطابق کررہے ہیں شہری یہ بات یاد رکھیں کہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ لازمی اور فوری نوعیت کی خدمات سرانجام دیتا ہے جو بھی اقدامات کررہے ہیں وہ عوام کی فلاح کیلئے ہیں جو لوگ کارپوریشن کے خلاف الزامات لگارہے ہیں وہ نادان ہیں انکو پوری معلومات نہیں ہنگامی حالات میں بھی کام کرنیوالے آفیسران وملازمین خراج تحسین کے قابل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں