گوجرانوالہ کا جلسہ حکومت کیخلاف تحریک کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا: قمر زمان کائرہ

گجرات (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لالہ موسیٰ سے گوجرانوالہ جلسہ کیلئے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جلسہ حکومت کیخلاف تحریک کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں جیالوں کا عظیم الشان قافلہ جلسہ گوجرانوالہ میں شریک ہوگا، ابھی اپوزیشن کی شروعات ہیں، ابھی تو ہم 18کو کراچی میں جلسہ کرینگے، حکمران ابھی سے حواس کھو بیٹھے ہیں، گوجرانوالہ کا جلسہ ثابت کریگا کہ حکمران عوامی اعتماد کھو چکے ہیں، اور عوام ان کو اب جلد گھر بھیجنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ میں جیالوں کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے ثابت کردیا ہے کہ لالہ موسیٰ پیپلزپارٹی کا منی لاڑکانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں