گجرات کو لاک ڈاؤن ہو ئے ہفتہ ہو گیا کچھ مسیحا اب جاگے ہیں: سعادت نواز

گجرات (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نو ازجنالہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گجرات کی ترقی پسند شخصیات چوہدری ظہور الٰہی شہید خاندان نے ثابت کر دیا ہے کہ حقیقی طور پر خدمت کرنا جانتے ہیں قائدچوہدری وجاہت حسین کی ہدایات کے مطابق ایم این اے چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری موسی الٰہی روزانہ کی بنیاد پر راشن کی تقسیم کروا رہے ہیں،جو لوگ دعوے کرتے تھے کہ ہم لوگوں سے پیار کرتے ہیں اور انکے لیے جان و مال قربان کریں گے وہ آج کہیں دور تک نظر نہیں آرہے انہوں نے ایک دئیے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ جو این اے 68کے لوگوں کے لیے خود کو اپنا مسیحا تصور کرتے ہیں آج کرونا وائر س کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہوئے ہفتہ گزر گیا مگر انہیں آج یاد آیا اور بڑے افسوس کی بات ہے کہ اس کڑے اور مشکل وقت میں بھی کچھ لوگ اپنے قائدین کو خوش کرنے اور سیاست چمکانے کی کشمکش میں ہیں انہیں یہ یاد ہونا چاہئے کہ یہ وقت قائدین یا پارٹی کو خوش کرنے کا نہیں بلکہ انسانیت کا ہے اور خدمت کا یہ کام ایم این اے چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری موسیٰ الٰہی بخوبی ادا کر رہے ہیں، چوہدری سعادت نوا زاجنالہ نے کہا کہ جو بند ہ بھی خود کو حلقہ کا نمائندہ تصور کرتا ہے یا عوام کے لیے خود کو خیرخواہ بناتا ہے وہ میدان میں آئے اور لوگوں کے اوکھے وقت میں ساتھ دے کر ثابت کرے ان سے درخواست ہے کہ عملی خدمت کرنے کا اب وقت ہے اس میں گھر بیٹھنے اور زبانی دعوؤں کی بجائے عملی کارکردگی دکھائی جائے انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے کسی پر تنقید نہیں کر رہا بلکہ باور کروانا چاہتا ہوں کہ یہ کام کسی پارٹی یا قیادت کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کے لیے کام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں