کس سیاستدان نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا

لاہور (نیوز ڈیسک )ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں سیاستدانوں اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کیے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن موہڑہ نور اسکول بنی گالہ میں کاسٹ کیا۔ اس حلقے سے تحریک انصاف کے علی نواز اعوان امیداور ہیں۔ وزیراعظم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولنگ اسٹیشن کو ووٹرز سے خالی کرالیا گیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تاہم اصل شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث وہ اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے۔نواز شریف کی پولنگ اسٹیشن آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود تھی۔لاہور کے اہم ترین حلقے این اے 131 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا۔کراچی کے حلقے این اے 243 میں چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے گلشن اقبال پولنگ اسٹیشن نمبر 74 میں ووٹ کاسٹ کیا۔کراچی سے ایم کیو ایم کے امیدوار عامر چشتی نے پولنگ اسٹیشن نمبر 111 میں ووٹ کاسٹ کیا۔گجرات کے حلقہ این اے 69 سے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار مونس الٰہی نے گورنمنٹ اسکول ستارہ گڑھ میں ووٹ کاسٹ کیا۔مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے میونسپل ماڈل اسکول مسلم آباد میں ووٹ کاسٹ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے پولنگ اسٹیشن ہائی اسکول مرغز صوابی میں ووٹ ڈالا۔وزیردفاع پرویز خٹک نے پی کے 64 کے لیے مانکی شریف میں ووٹ کاسٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں