کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ درج

(جے ایم ڈی)کراچی اسٹاک ایکسچینج پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ایکسپلوزو ایکٹ، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں