کامیاب جلسہ سے ثابت ہو گیا حکمرانوں کے جانے کا وقت ہے: وزیر النساء

گجرات (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین گوجرانوالہ ڈویژن کی صدروزیرالنساء چوہدری نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنے ساتھیوں اورخواتین ورکرزکے ہمراہ پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کی وہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلہ لالہ موسیٰ سے گوجرانوالہ تک میں شریک رہیں جبکہ صوبائی صدر قمرزمان کائرہ ودیگرصوبائی ومرکزی قیادت کے ہمراہ جلسے میں شریک رہیں۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرالنساء نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن کے آج کے کامیاب ترین جلسے سے ثابت ہوگیاہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے گھرجانے کاوقت آگیاہے عوام کے موڈسے اندازہ ہوگیاہے کہ سلیکٹڈاورانکے حواریوں نے بوریا بسترسمیٹنے کی تیاری کرلی ہے گوجرانوالہ جلسہ کے بعد جب صوبائی دارالحکومتوں میں بڑے بڑ ے عوامی جلسے ہونگے تو حکمرانوں کوسمجھ آجائے گی تمام تررکاوٹوں کے باوجود گوجرانوالہ شو کامیاب ترین رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں