ڈپٹی کمشنر کا میجر شبیر شریف شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کا اچانک دورہ

گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا میجر شبیر شریف شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کا اچانک دورہ، وارڈز میں زیر علاج مریضوں کو ہسپتال سے ادویات فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی، انکوائری کا حکم،مریض کاپرائیویٹ لیب سے ٹیسٹ کرانے پر ایم ایس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ رات ساڑھے 8 بجے میجر شبیر شریف شہید ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ پہنچے اور ایم ایس ڈاکٹر اظہر احسان کے ہمراہ مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں، انکے لواحقین سے ڈاکٹرز و عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا. مریضوں نے بتایا کہ انہوں نے بعض ادویات ہسپتال سے باہر سے خریدی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو ہدایت کی کہ معاملہ کی فوری انکوائری کرائی جائے کہ مریضوں کو ہسپتال کے اندر سے ادویات کیوں فراہم نہیں کی گئیں اور رپورٹ پیش کی جائے. ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کیطرف سے مختلف ٹیسٹوں کے لیے مریضوں کو پرائیویٹ لیب بھجوانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ایم ایس کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رات کی شفٹ میں مرد ڈاکٹر کیساتھ خاتون ڈاکٹر کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے اس حوالے سے ڈیوٹی روسٹر تبدیل کر کے آگاہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں