ڈپٹی کمشنر نے میجرشبیرشریف ہسپتال میں پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا

گجرات (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنرگجرات سیف انورجپہ نے کنجاہ میجرشبیرشریف ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ جب میجر شبیر شریف ہسپتال کنجاہ پہنچے تو سی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر لطیف اصغر نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ایم ایس ڈاکٹر اظہر احسان بٹ نے اپنے عملہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ کا بھر پور استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹرایاز،ڈی ایچ اوڈاکٹرذاکررانا بھی موجود تھے اوربچوں کوپولیوکے قطرے بھی پلا کر ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنرگجرات نے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کوچیک کیااورانتظامات کوتسلی بخش قراردیااس موقع پرڈپٹی کمشنرگجرات نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے سب سے اہم بات جودیکھنے میں آئی کہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ڈپٹی کمشنرگجرات کوکوئی بھی شکایت وصول نہ ہوئی،شرکاء تقریب نے ایم ایس ڈاکٹر احسان بٹ اور ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز اور عملہ کی کارکردگی کو سراہا صحافیوں میں چوہدری خالد ہنجرا،اکاش نیازی، بلال بٹ عدنان اصغر بٹ،چوہدری فیصل،میاں خرم،شفران اقبال عبدالحفیظ صراف،شاہزیب شبیر باجوہ،عمران قیصر،شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں